2 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:50
انتالیس گیلن خون عطیہ کرنیوالے کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج
جنگ نیوز -
فلوریڈا…این جی ٹی…امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ مائرز سے تعلق رکھنے والے 78سالہ شخص جان شیپرڈ نے سب سے زیادہ خون عطیہ کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔1957میں پہلی بار خون عطیہ کرنے والے شیپرڈ پچھلے ساٹھ سالوں سے مسلسل خون کی بوتلیں عطیہ کرتے آرہے ہیں اور اب تک خون کی315بوتلیں جمع کروا چکے ہیں۔خون عطیہ کرتے ان ساٹھ سالوں میں شیپرڈ اب تک تقریباً39گیلن کے برابر خون عطیہ کرچکے ہیں جس کے باعث ان کا نام سب سے زیادہ خون دینے والے شخص کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔