تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:50

یورپی سائنسدانوں کا آکٹوپس سے متا ثر ہو کر تیار کردہ روبو ٹک بازو

جنگ نیوز -


برسلز…این جی ٹی… یو رپی سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم نے آکٹوپس سے متا ثر ہوکر ایک ایسا منفرد روبوٹک بازو تیا ر کیا ہے جو پانی میں حقیقی با زو کی طرح حرکت کر تا اور اپنی صلا حیت کا مظاہر ہ کر تا ہے۔17انچ لمبے اس جدید ٹیکنالو جی کے حامل روبوٹک آکٹوپس کے بازوکو ایک ایکیوریم میں نصب کیا گیا ہے جو پا نی میں اپنے قریب آنے والے ہاتھ اور دیگر اشیاء کو اپنے بازو کی لپیٹ میں لے کر جکڑ لیتا ہے۔ماہرین نے اس ایک بازو کو تجربے کے طور پر تخلیق کیا ہے جس کی کامیابی کے بعد مستقبل میں ایک مکمل روبوٹک آکٹوپس بھی تیار کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.