تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:50

ہفتے میں ڈھائی گھنٹے کی جسمانی سرگرمیاں عارضہ قلب سے محفو ظ رکھتی ہیں

جنگ نیوز -


بوسٹن…فارن ڈیسک…ہلکی یا اوسط درجے کی جسمانی سرگرمیاں عارضہ قلب سے محفو ظ رکھتی ہیں۔ ہفتے میں150منٹ یا 2.5گھنٹے کی درمیانے درجے کی جسمانی ورزش عاضہ قلب کے خطرات سے 14فی صد کمی کردیتی ہے۔امریکی اخبار نے نئی تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ ہلکی جسمانی ورزش عارضہ قلب سے محفوظ رکھتی ہے۔ایسے افراد جوہفتے میں تین سو منٹ یا پانچ گھنٹے جسمانی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک،انجائنااور بائی پاس کے خطرات بیس فی صد ان لوگوں سے کم ہوتے ہیں جو ورزش نہیں کرتے۔ بوسٹن کی ہارورڈ یونی ورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی ورزش صحت کے لیے انتہائی اہم ہے ،ایسے افراد جو ہفتے میں750منٹ یا12.5گھنٹے جسمانی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں ان میں عارضہ قلب کے25فی صد خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.