تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:50

حج اسکینڈل کیس میں گرفتار حامدسعیدکاظمی کی درخواست ضمانت مسترد

جنگ نیوز -


اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حج اسکینڈل کیس میں گرفتار سابق وفاقی وزیر حامدسعیدکاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ، اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت نے اس کیس میں ملزم احمد فیض کو اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا ہیجسٹس جوادخواجہ اور جسٹس انورظہیرجمالی میں مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے حامدکاظمی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا نے اس درخواست کی مخالفت کی اور حامد کاظمی کی احمد فیض کے ہمراہ تصاویر عدالت کو دکھائیں ، حج اسکینڈل کیس کی سماعت راول پنڈی میں اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں ہوئی ، اس موقع پر حامدسعید کاظمی اور راوٴ شکیل کو عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی جبکہ مفرور ملزم احمد فیض کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا ، توقع ہے کہ آئندہ سماعت پر بھی نہ آنے پر احمد فیض کو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.