تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:50

امریکا:استاد اور طالب علم فیس بک پر دوست نہیں بن سکتے

جنگ نیوز -


نیویارک…امریکی ریاست میزوری میں ایک قانون پاس کیاگیا ہے جس کے تحت استاد اور طالب علم سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ”فیس بک“ پر دوست نہیں بن سکتے۔بنیادی طور پر یہ قانون بچوں کو جنسی زیادتی کے ممکنہ واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ تاہم اس کی ایک شق استاد کو پابند کرتی ہے کہ وہ فیس بک یا کسی بھی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر اپنے طالب علم کو اپنا دوست نہیں بنا سکتا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ فیس بک کے ذریعے انہیں طالب علموں کو اسائنمنٹ دینے میں آسانی رہتی تھی۔ لیکن اب وہ ایسا نہیں کرسکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.