2 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:50
لاہورہائیکورٹ:بچی کے اغواء کے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے 6 سالہ بچی کو بازیاب کرانے سے حوالے سے آئی جی پنجاب کی ناکامی کے اعتراف کا سخت نوٹس لے لیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ 6 سالہ کنیز 2005ء میں اغوا کی گئی جس کا تھانہ بصیر پور میں مقدمہ درج کروایا گیا لیکن پولیس نے ملزموں کو بے گناہ قرار دے دیا اور بچی برآمد نہ کی گئی۔ عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب کو طلب کیا،جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن بچی کا نادرا میں ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے اس کا سراغ نہیں لگایا جاسکا جس پر عدالت نے کہا کہ بچی کی ماں کی جگہ خود کو رکھ کر سوچیں اگر کسی پولیس والے کا بچہ گم ہوجاتا تو پورے صوبے میں تھر تھلی مچ جاتی ہے۔ عدالت نے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔