2 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:30
یکم سے23جولائی تک حکومت نے روزانہ 1.20ارب روپے قرض لیا
جنگ نیوز -
کراچی…راجہ کامران…حکومت نے مالی سال کے آغاز ہی سے بڑے پیمانے پر قرض لینا شروع کردیا ہے اور 23 جولائی تک روزانہ تقریبا 1 ارب 20 کروڑ روپے قرض لیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداودشمار کے مطابق یکم سے 23 جولائی کے دوران حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے بینکوں سے 27 ارب 72 کروڑ روپے کا نیا قرض لیا ہے، دوسری طرف رمضان کی آمد کی وجہ سے روپے کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اسے پورا کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے 47 ارب 92 کروڑ روپے کے نئے کرنسی نوٹ معیشت میں جاری کیئے ہیں، اسی طرح بینکوں سے رقوم نکلوانے کا عمل دیکھا جارہا ہے، اور صارفین نے 208 ارب روپے بینکوں سے نکلوائے ہیں۔