2 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:42
چین:فیکٹر ی میں انسا نو ں کی جگہ 10 لا کھ رو بوٹ استعمال کئے جائینگے
جنگ نیوز -
بیجنگ…این جی ٹی…چین میں الیکٹر انک مصنو عات ساز فیکٹر ی نے انسانو ں کی جگہ روبو ٹ بھر تی کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آنے والے تین سا لو ں میں انسانوں کی بجا ئے دس لاکھ رو بوٹ بھر تی کیے جائیں گے ۔یہ فیصلہ چین میں مزدو روں کی بڑ ھتی ہو ئی تنخوا ہوں ، احتجاج اور حال ہی میں مزدو روں کی خودکشیو ں کے کئی واقعات سامنے آنے کے با عث کیا گیا ہے ۔ کمپنی میں اس وقت با رہ لاکھ ملازمین مو جو د ہیں جن کی بڑ ی تعداد رو بو ٹس کی بھر تی کے بعد بیر و زگا ر ہو جا ئے گی ۔