2 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:42
کراچی میں ماہ صیام میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں ماہ صیام میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،کے ای ایس سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اضافی تیل اور گیس فراہم نہیں کی گئی ،کے ای ایس سی کے ’سی ای او‘ تابش گوہر کے دعوں کے برخلاف شہر کے کئی علاقوں میں ماہ صیام کی پہلی سحری بھیگذشتہ راتوں کی طرح اندھیرے میں گزری۔۔ سحری کے اوقات میں گلشن اقبال، ابوالحسن اصفہانی روڈ، میڑوول تھری، گلزارہجری ، اورنگی ٹاون، فیڈرل بی ایریا بلاک16سمیت دیگرعلاقوں میں بجلی غائب رہی، کراچی کے مختلف علاقوں میں کیبل فالٹس،پی ایم ٹی کی خرابی کی شکایات کے باعث گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل رہنا معمول بن گیا ہے،شہرکے مختلف علاقوں میں گذشتہ روزآٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی گئی ۔