2 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:15
کراچی:رینجرز کے بعد ایف سی کو بھی پولیس کے اختیارات مل گئے
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں رینجرز کے بعد ایف سی کوبھی پولیس کے اختیارات مل گئے ہیں، ایف سی کو پولیس کے اختیارات دینے کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ اوررحمان ملک کی زیرصدارت کراچی کی صورتحال پراجلاس کے بعد کیا گیا اور اس کا اعلان وزیر اعلیٰ ہاوٴس کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیئے میں کیا گیا۔پولیس اوررینجرزکوہدایت ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فرنٹیرکانسٹیبلری کوریزرومیں بلایاگیاہے، اور انہیں پولیس کیاختیارات دے دیئے گئے ہیں،ضرورت پڑنے پرفرنٹیرکانسٹبلری کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔اجلاس کے بعدرحمان ملک نے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کیخلاف رینجرزکوکارروائی کی ہدایت کی ہے۔