تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:27

عدلیہ کے فیصلوں میں تاخیری حربے برداشت نہیں کرینگے،نوازشریف

جنگ نیوز -


لاہور...مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہاہے کہ آزاد عدلیہ کے قیام میں ان با ضمیرججوں کے کردارکو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا جنہوں نے ایک آمر سے پی سی اوکے تحت حلف اٹھانے سے انکارکردیاتھا،عدلیہ کے فیصلوں میں تاخیری حربے برداشت نہیں کرینگے۔مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے یہ بات سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سعیدالزمان صدیقی سے رائیونڈ میں ملاقات میں کہی،نوازشریف نے کہا کہ آج ملک میں عدلیہ آزاد ہے لیکن ضروری ہے کہ اس کے فیصلوں پر من وعن عمل کیاجائے اورکسی قسم کی مداخلت یاتاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں کیونکہ آزاد عدلیہ ریاست کے استحکام میں اہم کردارادا کرتی ہے۔سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی نے آزادعدلیہ اورججوں کی بحالی میں مسلم لیگ ن ،سول سوسائٹی اوروکلا کے تاریخی کرادار کی تعریف کی اورنوازشریف کواپنی کتاب جناح انتھالوجی پیش کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.