2 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:38
سانحہ خروٹ آباد:ایس ایچ او، اے ایس آئی کو برطرف کیا جائے، تحقیقاتی کمیٹی
جنگ نیوز -
کوئٹہ...کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد ٹربیونل کی رپورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیارکرلی۔تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ اواوراے ایس آئی کی خلاف نوکری سے برطرف کرکے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کر دی۔ ذرائع کے مطابق خروٹ آبادواقعہ کی انکوائری ٹربیونل کی رپورٹ پر قانونی امورکا جائزہ لینے کیلئے آئی جی پولیس کی جانب سے بلوچستان کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ بشیرمیمن کی سربراہی میں کمیٹی قائم تھی جس میں ڈی آئی جی اسپیشل برانچ رحمت اللہ نیازی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نذیر کرداور اے آئی جی کرائمز پر شامل تھے کمیٹی نے ایس ایچ او فضل الرحمن اور اے ایس آئی رضا خان کو نوکری سے برطرف اور ان پرقتل کامقدمہ چلانے کی سفارش کی ہے ۔سابق سی سی پی او داود جونیجو کی خلاف محکمانہ انکوائری کے علاوہ کریمنل ایکٹ کے تحت کارروائی کئے جانے پرغورکی سفارش بھی کی ہے کمیٹی نے خروٹ آبادواقعہ میں جائے وقوعہ پرموجودتمام اہلکاروں کوشامل تفتیش کرنے کی سفارش کئے جانے کے ساتھ ساتھ واقعہ کی ڈی آئی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ازسرنوتحقیقات کروائے جانے کاکہاہے خروٹ آبادواقعہ کی رپورٹ آئی جی پولیس راوٴ محمد ہاشم کویہ رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جو جلد وزیر اعلی کو پیش کر دی جائے گی جہاں سے منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔خروٹ آباد واقعہ میں پولیس کی جانب سے تو انکوائری سامنے آگئی ہے تاہم ایف سی کی جانب سے کرنل فیصل کی خلاف کارروائی کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے۔