تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:23

قومی ایئر لائن نے عمرہ ٹکٹ میں اضافہ کر دیا

جنگ نیوز -


کراچی....قومی ائیرلائن پی آئی اے انٹرنیشنل نے عمرہ ٹکٹوں میں 2ہزار روپے فی ٹکٹ اضافہ کردیاہے۔پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق عمرے کی ٹکٹوں میں اضافہ آج سے لاگوہوگا لیکن جن افراد نے عمرے کیلئے پہلے سے ہی ٹکٹیں خرید رکھی ہیں ان پر اضافے کااطلاق نہیں ہوگا۔پی آئی اے کے نوٹی فکیشن کے مطابق پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ اپنی مدت استعمال تک موثر ہوں گی۔پی آئی اے نے ملک بھر میں تمام بینکنگ سینٹروں اورٹریول ایجنٹوں کوتحریری طورپر نئے کرایوں کے بارے میں اطلاع کردی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.