تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:6

کل سے ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں تین روپے تک بڑھ جائینگے

جنگ نیوز -


کراچی....ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت تین اگست سے ڈھائی سے تین روپے بڑھ جائے گی۔یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے نائب چیئرمین علی حیدرنے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ تین ایل پی جی پروڈیوسرز نے قیمت میں دو ہزار125 روپے فی ٹن اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق کل سے ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ قیمت میں اضافے کا فیصلہ عالمی قیمت میں 25 ڈالر فی ٹن اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ علی حیدر نے بتایا کہ کل سے کراچی میں ایل پی جی کی قیمت تقریباً ایک سو روپے فی کلو، لاہور میں 109 روپے فی کلو جبکہ پشاور میں 111 روپے فی کلو تک پہنچنے کا امکان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.