2 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:6
گریڈ 21 کے8 وفاقی افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی گئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گریڈ 21 کے8 وفاقی افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف گروپس کے 8 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ترقی پانے والوں میں اکاوٴنٹس گروپ کے محمد اختر بلند رانا ، شاہ نواز خٹک اور سید احمد پنہور ، سیکرٹریٹ گروپ کے میجر ہارون الرشید ، سرشار احمد خان اور غلام رسول خان شامل ہیں۔ پولیس گروپ کے دو افسران آفتاب سلطان اور ظفر اللہ خان کوبھی گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔