2 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:17
سوئی سدرن نے کے ای ایس سی کو گیس سپلائی میں اضافہ کر دیا
جنگ نیوز -
کراچی...سوئی سدرن نے کے ای ایس سی کو گیس سپلائی میں 20 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ کر دیا۔ یہ بات سوئی سدرن گیس حکام نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ گیس سپلائی 200 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی ہے اور اس کی سب سے اہم وجہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ میں کمی لانا ہے۔ حکام کے مطابق اضافی گیس سپلائی پورے رمضان جاری رہے گی تاہم کے ای ایس سی کو اربوں روپے بلوں کی ادائیگی یقینی بنانی ہو گی۔