تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:17

آئندہ لوڈشیڈنگ کی گئی تو بل کی ادائیگی بند کر دینگے،صنعتکاروں کا اعلان

جنگ نیوز -


کراچی...کراچی کی پانچ صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشنز نے کہا ہے کہ وہ بجلی کے بل بروقت ادا کرتے ہیں اوراگر آئندہ لوڈشیڈنگ کی گئی تو بلوں کی ادائیگی بند کر دی جائیگی۔ کراچی پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب میں سائٹ، کورنگی، لانڈھی، سپرہائی وے، فیڈرل بی ایریا اور نارتھ کراچی ایسویسی ایشنز کے چیئرمینوں نے بتایا کہ صنعتی علاقوں کو بجلی کی فروخت سے کے ای ایس سی کو سب سے زیادہ منافع ہوتا ہے۔ صنعتیں بلوں کی ادائیگی وقت پر کرتی ہیں اور ان کے لائن لاسز بھی صرف 12 فیصد ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں یہ نقصانات 40 فی صد تک ہیں ،مگر گیس کی قلت کا بہانہ بناکر لوڈشیڈنگ بہت نقصاندہ ہے۔صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ سے ہر گھنٹے دو ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ لوڈ شیڈنگ کی گئی تو تمام صنعتیں بجلی کے بلوں کی ادائیگی بند کردیں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.