تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:1

کراچی: مہنگائی کے بگولے سے سرکاری نرخنامے کی دھجیاں اڑادیں

جنگ نیوز -


کراچی...کنٹرول جنرل پرائسز کی جانب سے یکم اگست سے 16 اگست 2011 تک مختلف کھانے پینے کی اشیاکا نرخنامہ تو جاری کردیا ہے لیکن اس میں اور بازار کی قیمتوں میں کافی تضاد نظر آتاہے۔سندھ میں چینی کی ایکس مل قیمت 68 روپے سے زائد ہے جو ہول سیل میں 69روپے 50پیسے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی جبکہ ریٹیلرز 74 روپے فی کلوکے حساب سے فروخت کر رہے لیکن نرخنامے میں اس کی قیمت 69 روپے 50 پیسے ہے۔اسی طرح سکھر کی کھجور کے نرخ 105 روپے مقرر کیے ہیں لیکن بازار میں یہ تقریبا 190 روپے فی کلو ہے۔کھجور کے کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھجور کی فصل تقریبا 15 اگست کے بعد تیار ہو گی اورسکھر سے آنیوالی کھجور کی قیمت ہول سیلرز کوتقریباً 175 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔اسی طرح کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جاری پرائس لسٹ میں چاول کرنل باسمتی ایکسپورٹ کوالٹی کی قیمت 103 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہول سیل پر یہ 122 اور ریٹیل پر 130 روپے فی کلوکے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ چنے کی دال کے سرکاری نرخ 71 روپے فی کلو ہے جو ہول سیل سے بھی کم ہیں اور ریٹیل پر یہ 80 روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.