تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:14

پیپکو کے دعوے دھرے رہ گئے،سحرو تراویح میں لوڈشیڈنگ جاری

جنگ نیوز -


لاہور...ملک میں بجلی کا شارٹ فال معمولی اضافے کے ساتھ 3ہزار550 میگاواٹ ہوگیا،تاہم سحرو تراویح میں لوڈ شیڈنگ نہ کئے جانے کے اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے،ترجمان پیپکو کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 14ہزار754اور طلب 18ہزار304 میگاواٹ ہے،کراچی کو 640 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی۔ پیپکو کے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی ہائیڈل پیداوار 5 ہزار 781، تھرمل جنریشن 2ہزار29 میگاواٹ ہے۔ نجلی بجلی گھروں سے پیپکو کو6ہزار 741 اور رینٹل پاوٴرہاوٴسز سے 203 میگاواٹ بجلی میسر ہے۔ عملی طور پر لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آسکی ہے اور اکثر مقامات پر سحری اور تراویح کے وقت بھی بجلی کی بندش سے لوگ پریشان رہے،ترجمان پیپکو کا کہنا ہے کہ آج سحری،تراویح اور افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کو یقینی بنایا جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.