2 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:14
آسٹریلیا کا پاکستان ریسلنگ ٹیم کوویزا دینے سے انکار
جنگ نیوز -
اسلام آباد...آسٹریلیا نے پاکستان ریسلنگ ٹیم کوویزے دینے سے انکار کر دیا ہے ،یوں پاکستان ٹیم کامن ویلتھ ریسلنگ چمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گی،کامن ویلتھ ریسلنگ چمپئن شپ پانچ سے سات اگست تک ملبورن میں ہوگی جس میں پاکستان کے سات پہلوانوں اوردوآفیشلز پرمشتمل دستے نے شرکت کرناتھی لیکن آسٹریلوی سفارتخانے نے پاکستان ٹیم کوویزے جاری نہیں کیے،اس طرح پاکستان ٹیم کامن ویلتھ ریسلنگ چمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔