2 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:25
فلم"ایک تھا ٹائیگر"کے لیے سلمان خان اپنا وزن کم کریں گے
جنگ نیوز -
ممبئی...سینٹرل مانیٹرنگ…بالی ووڈ میں اپنی باڈی کے باعث شہرت کے حامل سلمان خان کو اگلی فلم کے لیے اپنے بھاری جسم سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلم"ایک تھا ٹائیگر"کے ہدایتکار کبیر خان نے سلمان کو کئی کلو گرام وزن کم کرنے کے احکامات صادر کردیے ہیں۔اس مقصد کے تحت سلمان خان اپنے جسم کو متناسب خدوخال میں ڈھالنے کے لیے ناصرف راضی ہوگئے ہیں بلکہ انہوں نے فلم کے ہدایتکار سے ایک مہینے کا وقت مانگ لیاہے۔واضح رہے کہ یش راج بینر تلے بننے والی اس فلم میں سلمان کے مدِ مقابل کترینہ کیف کام کررہی ہیں۔