تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:43

سینیٹ میں بل منظور،امریکی حکومت دیوالیہ ہونے سے بچ گئی

جنگ نیوز -


سینیٹ میں بل منظور،امریکی حکومت دیوالیہ ہونے سے بچ گئی

واشنگٹن …اقتصادی بل کی ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ سے بھی منظوری کے نتیجے میں امریکا میں اقتصادی بحران کاخطرہ ٹل گیا ہے ۔ وائٹ ہاوس کا کہناہے کہ جوں ہی بل ڈیسک پر پہنچا صدر اوباما اس پر دستخط کردیں گے۔سینیٹ سے بل کی منظوری کے حق میں 74اور مخالفت میں محض 26ووٹ ڈالے گئے۔اب اسے فوری طورپر دستخط کیلئے امریکی صدر کی میز پر بھیجا جارہاہے۔بعد میں امریکی صدر صورت حال پر اپنا بیان بھی جاری کریں گے۔اس سے پہلے ایوان نمائندگان میں بل ایک سواکسٹھ کے مقابلے میں 2سو69 ووٹوں سے منظور کرلیا گیا تھا۔سب سے اہم مسئلہ قرضوں کی حد کا تھا اوردیوالیہ ہونے کاخطرہ منڈلانے کے سبب ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کو اپنے سخت گیر موقف پر سمجھوتہ کرناپڑا۔بل کے تحت حکومت باراک اوباما کے دوبارہ صدارت کے برس یعنی سن دوہزار 12 میں مزید قرضے لے سکے گی مگراخراجات میں2اعشاریہ 4کھرب ڈالرکی آئندہ ایک عشرے میں کٹوتی بھی کرناپڑیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.