2 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:51
پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔لاہور بورڈکے میٹرک امتحانات میں کامیابی کاتناسب 58.72رہا۔لاہور بورڈ میں دولاکھ 6ہزارسے زائدامیدواروں نے میٹرک کے امتحان میں حصہ لیاجن میں سے ایک لاکھ 20ہزار997 امیدوارکامیاب ہوئے۔سائنس گروپ کے 96 ہزار536امیدواروں میں سے 73ہزار680امیدوار کامیاب ہوئے ۔یوں کامیابی کاتناسب76.32رہا۔آرٹس میں ایک لاکھ 9ہزار475امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں 47ہزار 297 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، آرٹس گروپ میں کامیابی کاتناسب43.20 رہا۔راول پنڈی تعلیمی بورڈ میں تقریبا 60 فیصد امیدوار کامیاب رہے۔فہد صادق نے 1016 نمبرز کیساتھ پہلی پوزیشن، بسما طارق نے1015 نمبرز کے ساتھ دوسری اور سونیا بشارت نے 1008 نمبر لے کر تیسری پوزیشن لی۔ ملتان اور بہاولپور میں میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا وطالبات کو میڈلز دیئے گئے۔ ملتان تعلیمی بورڈ کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ دس ہزار 325 امیدوارشریک ہوئے جن میں سے 67164کامیاب ہوئے۔مہوش کلثوم 1021 نمبر لیکر پہلی ، عمارہ چاند اورفرحین باجوہ 1018 نمبر لیکر دوسری اور منیبہ رمضان اورمائدہ شہزاد نے1015 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔بہاولپورتعلیمی بورڈ میں 64 ہزار ایک سو58امیدواروں میں سے35ہزار 425 امیدوار کامیاب قرارپائے اورکامیابی کا تناسب 55.22فیصد رہا۔ڈیرہ غازی خان بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن میں 50ہزار 5سو 70 طلباو طالبات نے میٹرک کے امتحانات میں حصہ لیا جس میں سے 32 ہزار ایک سو بارہ کامیاب قرار پائے ،محمد عرفان 1009 نمبرحاصل کرکے پہلی ، مشہود اقبال، محمد صہیب اور انعم خان 1008نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ عبداللہ 1007 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے گوجرانوالہ بورڈ آف سیکینڈری ایجوکیشن میں سیالکوٹ کی لبابا مختار نے 1015 نمبر حاصل کرکے پہلی، 1013 نمبر لیکر وقار بھٹی اور نبیلہ یونس نے دوسری اور1012نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حسن بن عزیز،ربیہ منیر احمد اور اقصی محمد علی نے حاصل کی۔