2 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:51
پاک بھارت پنجاب گیمز ایک بار پھرملتوی کر دیئے گئے
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پاک بھارت پنجاب گیمزایک بار پھرملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ بھارت نے اکتوبر میں چندی گڑھ میں گیمز کرانے کی تجویز پیش دی تھی۔ دوسرے انڈو پاک پنجاب گیمز کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھی لیکن سکیورٹی کی وجہ سے بھارت نے گیمز کرانے کی پیشکش کی تھی۔ بھارتی پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سکھ دیو سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت انتخابات کی تیاریوں کی وجہ سے اس سال گیمز کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ اگلے سال اکتوبر نومبر میں یہ گیمز کرائے جا سکتے ہیں۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ادریس حیدر خواجہ نے گیمز کے ملتوی ہونے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔