2 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:51
شاہد آفریدی انگلش کاؤنٹی کیلئے کل صبح انگلینڈ روانہ ہونگے
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، انگلش کاونٹی چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل صبح انگلینڈ روانہ ہوں گے۔شاہد آفریدی براستہ دبئی لندن روانہ ہوں گے، جہاں وہ سات اگست کو ٹی ٹوئنٹی چمپئن شپ کے کوراٹر فائنل میں ڈرہم کیخلاف ہمپشائر کی نمائندگی کریں گے۔ میچ کے فوری بعد شاہد آفریدی وطن واپس آجائیں گے اوراگر ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تو پچیس اگست کو دوبارہ انگلینڈ جائیں گے۔شاہد آفریدی کراچی میں رمضان کپ ٹورنامنٹ کے دوران بھی مختلف ٹیموں کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔