2 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:51
زائد بلنگ کی روک تھا م میں ناکامی،وفاقی وزیر کا عتراف
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . قومی اسمبلی کے ایوان میں وفاقی وزیر شہاب الدین نے اعتراف کیاہے کہ نیپرا زائد بلنگ کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور صارفین کو جان بوجھ کر زائد بلنگ کے بلز بھجوا ئے جا رہے ہیں ،قومی اسمبلی کے فلور پر مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے سوال پر کہ پیپکو اور میپکو جان بوجھ کر اضافی بلز بھجوارہاہے حکومت اس کو روکنے میں ناکام کیوں ہے؟اسپیکر کے کہنے پر وزیر ٹیکسٹائل مخدوم شہاب الدین نے جواب دیتے ہوئے اعتراف کیاکہ پانی وبجلی کی وزارت کی جانب سے غریب افراد کو زائد بلنگ کی جارہی ہے،نیپرا نے بھی کوئی اقدام نہیں اٹھا یا ،انہوں نے کہاکہ خود انہوں نے ایک غریب کو آدمی کو بھیجا جانے والا تیس ہزار روپے کا بل ٹھیک کرنے کی درخواست کی لیکن اس کو مسترد کردیاگیااور بل جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے سفارش کی ہے کہ نیپرا کو زائد بلنگ نہ کرنے کا پابند بنایا جائے۔