تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:58

کراچی:فرنٹیئر کانسٹیبلری کو پولیس کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . حکومت سندھ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو کراچی میں پولیس جیسے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔فرنٹیئر کانسٹیبلری کو شہر میں تعینات کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں ہونیوالے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق فرینٹئیر کانسٹیبلری کو شہر میں جاری کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کو شہر میں فائرنگ سے معصوم شہریوں کی ہلاکت میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس جیسے اختیارات حاصل ہونگے۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کے اختیارات میں گرفتاری، تلاشی اور چھاپے شامل ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کے مطابق کراچی میں ایف سی کے ایک ہزار اہلکار موجود ہیں جو حکومت سندھ کے طلب کرنے کی ہدایت پر عمل کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.