3 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:0
کراچی میں بدامنی کی لہر پر رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا مشترکہ اجلاس
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں بدامنی اور دہشت گردی کی جاری لہر پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا مشترکہ اجلاس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کی۔اجلاس میں ایم کیو ایم کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا،لائحہ عمل سے ایم کیو ایم کے شعبہ جات کے ذمہ داران کو آج شام لال قلعہ گراوٴنڈ میں طلب کئے گے اجلاس میں آگاہ کیا جائے گا۔