3 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:50
کولمبیا :پولیس اور طلباء میں تصادم
آج نیوز - کولمبیا میں یونیورسٹی کی سیکیورٹی کے مسئلے پر طلباء اور پولیس میں تصادم ہوا،پولیس کے طلباء پر تشدد اورآنسو گیس کی شیلنگ کے بعد کیمپس خالی کرالیا گیا۔کولمبیا کے شہر بکارا مانگا میں یونیورسٹی کیمپس میں سیکورٹی بڑھانے کے مسئلہ پر طلبہ اور پولیس میں تصادم ہوا۔ تصادم اس وقت شروع ہوا جب پولیس نے یونیورسٹی گیٹ پر چوکی قائم کرلی۔ طلبا نے پولیس پر پتھراوٴ کیا جبکہ پولیس نے طلباء پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹرکینن سے طلبا کو منتشر کردیا۔ واقعہ کے بعد حکام نے یونیورسٹی کیمپس کو خالی کرالیا۔