تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:34

کراچی :رمضان کی آمد ،نائٹ کرکٹ مقابلوں کا آغاز

آج نیوز - رمضان المبارک شروع ہوتے ہی شہر قائد میں نائٹ کرکٹ مقابلوں کا بھی آغاز ہوگیا ، شائقین اور کھلاڑی ایونٹس میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ کراچی میں گزشتہ دو دہائیوں سے نایٹ رمضان کرکٹ مقابلوں نے بے انتہا مقبولیت حاصل کی۔ مقبول کرکٹرشاہد آفریدی سمیت کئی نامورکھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹورنامنٹس کو چارچاند لگ گئے۔ عبادت کے بعد شہری ان میچز کو دیکھنے کے لیے میدان جاتے ہیں۔ پچھلے سال تو افغانستان کی ٹیم نے بھی ان مقابلوں میں حصہ لیا اورفاتح بن کر وطن لوٹی۔ حالیہ ٹورنامنٹ میں بھی افغان ٹیم شرکت کر رہی ہے۔ ایک ایونٹ کے روح رواں ڈاکٹرمحمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ رمضان میں نایٹ کرکٹ ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ یہ مقابلے تفریح کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹرکی مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے کا بھی ذریعہ بنتے ہیں۔ اس رمضان میں پہلی بارمحکمہ جاتی ٹیموں کے درمیان بھی نائیٹ ٹورنامنٹ چھ اگست سے شروع ہورہا ہے جس میں شاہد آفریدی، شعیب ملک ، کامران اکمل سمیت کئی ٹیسٹ کھلاڑی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.