تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:32

ڈرون حملوں کی بندش ،منٹر کی درخواست مسترد

آج نیوز - امریکی سفیر کیمرون منٹر نے سی آئی اے سے پاکستان میں ڈرون حملے روکنے کی اپیل کی تھی ، جسے مسترد کردیا گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے نے کہاہے کہ پاکستان میں دو شہریوں کو قتل کرنے والے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے بعد امریکی سفیر کیمرون منٹر نے امریکی حکومت سے کہا کہ ڈرون حملوں کے باعث پاکستان سے پہلے سے کشیدہ حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ اس لئے ڈرون حملے فوری طور پر روکے جائیں۔ کیمرون منٹر کی درخواست اس وقت کے سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پنیٹا کے حوالے کی گئی، لیکن انہوں نے اس درخواست کو مسترد کردیا۔ امریکی حکام کے مطابق سی آئی اے ڈائریکٹرلیون پنیٹا ریمنڈ ڈیوس کی پاکستان میں طویل قید پرغصے میں تھے، اس لئے انہوں نے کیمرون منٹر کی ڈرون حملے روکنے کی اپیل مسترد کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.