تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:18

امریکاپاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا ،مارگ گراسمین

آج نیوز - امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان پاکستان مارک گراس مین نے واضح کیا ہے کہ امریکہ پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور انیس سو نوے کی دہائی کی غلطی نہیں دہرائے گا۔ پاکستان امریکا اور افغانستان کے چوتھا سہہ فریقی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس کے بعد پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر،امریکی خصوصی نمائندہ مارک گراسمین اورنائب وزیرخارجہ افغانستان جاوید لدھن نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ گراسمین کا کہنا تھا کہ پاکستان سے اختلافات دورکرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ترقی کے لیے ہمسائیوں کا تعاون بھی ضروری ہے، افغانستان کے ہمسائیوں اور نزدیکی ہمسائیوں کی کانفرنس نومبر میں ترکی میں ہوگی جبکہ چھ دسمبر کو جرمنی کے شہر بون میں افغانستان پر عالمی کانفرنس ہوگی۔ اس موقع پر سلمان بشیر نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی خود مختاری پریقین رکھتا ہے جبکہ امریکا کیساتھ تعلقات معمول پر ہیں۔ اس موقع پر نائب وزیرخارجہ افغانستان جاوید لدھن نے کہا کہ مفاہمتی عمل کے لیے ہم کچھ طالبان سے روابط میں ہیں اورمفاہمتی عمل کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.