3 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:0
برطانیہ میں مصنوعی دل لگانے کا پہلا آپریشن
جنگ نیوز -
لندن ... برطانیہ میں دل کے ایک مریض کو مصنوعی دل لگانے کا اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب آپریشن کیا گیا ،کیمبرج شائر سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ میتھیو گرین دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹروں نے ان کا دل تبدیل کرکے پلاسٹک کا مصنوعی دل لگا دیا جو ایک چھوٹی سی بیٹری کی مدد سے چلتا ہے۔ میتھیو گرین یہ بیٹری اپنی پیٹھ پر تھیلے میں لے کر چلتے ہیں۔ میتھیو کا کہنا ہے کہ اس نئے دل نے ان کی زندگی میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ برطانیہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے لیکن دنیا بھر میں اس طرح کے 900 آپریشن ہوچکے ہیں۔