3 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:0
پاکستان میں انصاف کا قتل نہیں ہونے دینگے،وزیراعلیٰ پنجاب
جنگ نیوز -
لندن ... پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پاکستان میں انصاف کا قتل نہیں ہونے دے گی اور اگر کسی نے چور دروازے سے پارلیمنٹ میں عدلیہ کیخلاف قرار داد منظور کی تو نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ گلی گلی میں ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کی آڑ میں اپنی لوٹ کھسوٹ اور اربوں روپے کے ڈاکے پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت غریب اور بے سہارا عوام کی خون پسینے کی کمائی لوٹ کر سوئس بنکوں میں منتقل کر رہی ہے،لیکن وہ ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ اور ان کے وزراء اپنے جیب خرچ سے بیرونی دورے کرتے ہیں،جبکہ صدر اور وزیراعظم اربوں روپے بیرونی دوروں پر لٹا رہے ہیں۔