تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:12

امت مسلمہ رمضان کا استقبال شاندار طریقے سے کرے،امام کعبہ

جنگ نیوز -
امت مسلمہ رمضان کا استقبال شاندار طریقے سے کرے،امام کعبہ

مکہ مکرمہ …امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے امت مسلمہ سے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا استقبال شاندار طریقے سے کریں اور بدامنی ، تشدد ، تباہی و بربادی اور لاقانونیت سے گریز کیا جائے ۔امام کعبہ کا کہنا ہے کہ مسلمانانِ عالم ذاتی مفادات کے چکر میں پڑنے کے بجائے عظیم شرعی مقاصد کے وسیع دائرے میں قدم رکھیں ، مسائل کے حل کے لئے مشاورت و مکالمے کو اپنائیں، خوں ریزی پر عقل و فراست کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک امن و استحکام کو اپنا شیوہ بنائیں، بد امنی، تشدد تباہی و بربادی ،فتنہ انگیزی و فتنہ سازی اور لاقانونیت سے اجتناب کریں۔ امام کعبہ نے ذرائع ابلاغ سے بھی کہا کہ وہ ماہِ مبارک کا استقبال شایان شان کریں اور ایسی سرگرمیوں سے قطعاً باز رہیں جن سے ماہِ مقدس کے روحانی ماحول کو نقصان پہنچا ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.