3 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:12
الطاف حسین کے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا،اے این پی
جنگ نیوز -
الطاف حسین کے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا،اے این پی
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے شہریوں کے لئے ایک ماہ کا راشن جمع کرنے کے بیان سے عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے ۔اے این پی سندھ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ کے اس طرح کے بیانات سے شہر میں رہنے والی تمام قومیتوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے کیونکہ بد امنی اور لسانی دہشت گردی سے تمام قومیتوں کے معصوم عوام متاثر ہیں۔ ترجمان کے مطابق اگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی مایوس ہوگئے تو قومیتوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے والے اپنی سازشوں میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اے این پی کے صوبائی ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاسی اثر و رسوخ رکھتی ہے۔ چند مٹھی بھر شر پسند عناصر کے خلاف باہمی اتحاد، بھائی چارے اور یک جہتی کی ضرورت ہے۔