تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:12

اوباما 11 ستمبر کے حملوں کے مقامات پر دعائیہ تقریب میں شرکت کرینگے

جنگ نیوز -
اوباما 11 ستمبر کے حملوں کے مقامات پر دعائیہ تقریب میں شرکت کرینگے

واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما 11 ستمبر دہشت گرد حملوں کے 10 سال مکمل ہونے پرحملے کے تینوں جگہوں پر دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔ترجمان وائٹ ہاوس جے کارنے نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر بارک اوباما 11 ستمبر کو دہشت گرد حملوں کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر دْعائیہ تَقریب میں شرکت کریں گے ،ترجمان کیمطابق صدر بارک اوباما دہشت گرد حملوں کے تینوں جگہوں لوئر مین ہٹن ، پنسلوانیا اور نارتھ وارجینیا میں پینٹاگون جائیں گئے ،جہاں دعائیہ تقریب میں 11 ستمبر کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کیلیے دعا کریں گے۔جے کارنے کا کہناتھاکہ اس دن بارک اوباما 11 ستمبر اور اس کے بعد ملک کی خدمت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.