تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:12

سحر اور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
سحر اور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی… حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ رمضان میں سحر اور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن سابقہ دعووں کی طرح یہ دعویٰ بھی کھوکھلا ثابت ہوا۔ آج دوسری سحری کے وقت بھی مظفرآباد،گجرانوالہ،پشاور اور کراچی سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب رہی اور عوام کو سحری میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ،کراچی کے علاقوں ملیر ، ماڈل کالونی ، نارتھ کراچی ، شاہ فیصل کالونی ،کورنگی ناصر کالونی اور لیاری سمیت کئی علاقوں میں سحری کے وقت بجلی بند کردی گئی۔ عین سحری کے وقت بجلی کی بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی سحری کے دوران بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔پشاور کے بعض علاقوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہیں ہے۔ سحری کے وقت لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں حیات آباد ،کشال ، وزیرباغ ، توحیدآباد اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔گجرانوالہ میں رات گئے نجی بینک میں دھماکے کے بعد شہر میں بجلی اور گیس کی فراہمی منقطع ہونے سے سحری کے وقت لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.