3 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:23
کراچی : الصبح ہاتھ پاؤں بندھی تین افراد کی لاشیں برآمد
جنگ نیوز -
کراچی : الصبح ہاتھ پاؤں بندھی تین افراد کی لاشیں برآمد
کراچی…کراچی میں آج الصبح مزید تین افراد کی لاشیں ملی ہیں،جن کے ہاتھ اور پاوٴں بھی رسیوں سے بندھے ہوئے تھے،پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے بھیم پورہ سے دو افراد کی ہاتھ پاوٴں بندھی اور کپڑے میں لپٹی ہوئی لاشیں ایک کمپاوٴنڈ سے ملیں،اس کے علاوہ جمشید روڈ کے علاقے میں اسلامیہ کالج کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق تینوں افراد کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا ہے،جن کی لاشوں کو پولیس کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔