3 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:36
لیونارڈو ڈی کیپریوسب سے زیادہ کماوٴ پوت اداکار بن گئے
جنگ نیوز -
نیویارک…فنانشل میگزین فوربز کے مطابق مئی 2010 سے 2011 کے عرصے میں بہترین معاوضہ لینے والوں میں بھی ہالی وڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو نمبرون ہیں۔بیسٹ پیڈ ایکٹرز کی فہرست میں 77 ملین ڈالر لے کرلیو نارڈوپہلے نمبر پرہیں۔1997 کے ٹائے ٹینک اسٹار نے بلاک بسٹر فلم دی اور آسکر کے لیے نامزد ہوئے۔اس کے بعد انسیپشن اور سٹر آئس لینڈ کے ساتھ باکس آفس پر1.2 بلین ڈالر کمائے۔جونی ڈیپ 50 ملین ڈالرکے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔جن کی پائریٹس آف کیربین مشہور ہورہی ہے۔کامک اسٹار ایڈم سینڈلرتیسرے نمبر پر ہیں۔"Grown Ups" اور "Funny People" میں کام کرکے 40 ملین ڈالر اپنے نام کرچکے ہیں۔ اداکاراوٴں میں سارہ جیسیکا اور انجلینا جولی 30 ملین ڈالر کے ساتھ نمبر ون پر ہیں ،اور باکس آفس پر کمی بیشی کے ساتھ دوسرے نمبر پر انجلینا ٹھہرتی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پرJennifer Aniston اور Reese Witherspoon ہیں۔