تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:48

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات کے اوقات میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ،ہزارہ ڈویڑن اور کشمیرمیں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، سیالکوٹ اور کشمیر میں چندایک مقامات پر بارش ہوئی ،سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں7ملی میٹرریکارڈ کی گئی ،سیالکوٹ میں6،راولاکوٹ2، مظفرآباداور کوٹلی میں ایک ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.