تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:41

کراچی کے امن کو ہر صورت بحال کریں گے، رحمان ملک

آج نیوز - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کسی کو کراچی کا ماحول خراب نہیں کرنے دیں گے، کراچی کے امن کو ہر صورت بحال کریں گے۔ کراچی کی کشیدہ صورتحال کے باعث رحمان ملک صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر ان دنوں کراچی میں موجود ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے دئیے گئے بیان پر رحمان ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے جذبات سمجھ سکتا ہوں، ان کے بیان پر فی الحال تبصرہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے بات کرنے کے بعد ہی کچھ کہہ سکوں گا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کسی کو کراچی کا ماحول خراب نہیں کرنے دیں گے، شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، صرف ٹارگٹڈ ایکشن ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر سے ملنے والی لاشیں چار سے پانچ دن پرانی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.