تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:48

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تین مبینہ ڈاکو دیہاتیوں کے ہاتھوں ہلاک

جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ …ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی چک میں پولیس کی وردیوں میں ملبوس تین ڈاکووٴں کو ڈکیتی سے فرار ہوتے ہوئے دیہاتیوں نے پکڑ کر تشدد کر کے ہلاک کر دیا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری نقدی اور زیورات بر آمد کر لیے۔پولیس کے مطابق تینوں ڈاکو ٹو بہ ٹیک سنگھ کے نواحی چک 517گ ب میں انگلینڈ سے آنے والے امداد علی کے گھر اسکے اہل خانہ کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے، کہ شور مچانے پر دیہاتی اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے ڈاکووٴں کا پیچھا کر کے انہیں پکڑ لیا جبکہ دیہاتیوں نے تینوں ڈاکووٴں کو پکٹر کر ڈنڈوں او آہنی ہتھیاروں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اہل علاقہ کے مطابق پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی جس کے باعث ڈاکووٴں کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا مگر تینوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکووٴں سے اسلحہ ،نقدی اور زیورات بر آمد کر لیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.