3 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:11
گوئٹے مالا، سابق فوجی افسران کو قتل کے جرم میں 12ہزار سال کی قید
جنگ نیوز -
گوئٹے مالا سٹی…گوئٹے مالا کی عدالت نے چار سابق آفیسرز کو دوسو شہریوں کے قتل کے الزام میں 12 ہزار 60 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ فوجیوں پر انیس سو بیاسی میں خانہ جنگی کے دوران 200 شہریوں کے قتل کا الزام تھا۔ گوئٹے مالا کے قانون کے مطابق ایک شہری کے قتل کی سزا تیس سال قید ہے،جب کہ فوجیوں کے عمل کوریاست کیخلاف جرم قراردیتے ہوئے ہر شہری کے قتل پرمزید تیس سال قید کی سزا سنائی گئی ،،1982میں تین دن تک جاری رہنیوالی اس قتل وغارت گری میں خواتین ،بچوں اوربوڑھے افراد سمیت پوری آبادی کو نشانہ بنایاگیاتھا۔