تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:22

کراچی کے حالات پر الطاف حسین کے تحفظات درست ہیں،رحمن ملک

جنگ نیوز -


کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات پر الطاف حسین کے تحفظات درست ہیں، شہر میں کوئی آپریشن نہیں کررہے ، ٹارگٹڈ ایکشن ہورہا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیرصدارت کرائسز مینجمنٹ سیل میں امن وامان پر اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ ، قائم مقام ڈی جی رینجرز،ڈی جی ایف ائی اے ، کمانڈر ایف سی، چیئرمین پی ٹی اے اور دیگر شریک ہوئے۔۔اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے کو غیر قانونی سمز فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی گئی۔۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی کے امن کو ہر صورت واپس لانا ہے کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ شہر کے حالات ایسے ہوجائیں کہ بچے اسکول نہ جاسکیں رحمان ملک نے کہا کہ ہم کوئی آپریشن نہیں کررہے، ٹارگٹڈ ایکشن ہورہاہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ کل صبح سے کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی، پرانی لاشیں ملیں ہیں،کراچی کے امن کو ہر صورت واپس لانا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.