تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:13

مصر،حسنی مبارک دوبیٹوں کے ساتھ آج عدالت میں پیش ہوں گے

جنگ نیوز -


قاہرہ… مصر کیسابق صدر حسنی مبارک اپنے دو بیٹوں اور سابق وزیر داخلہ کے ساتھ آج دارالحکومت قاہرہ کی پولیس اکیڈمی میں قائم عدالت میں پیش ہوں گے۔حسنی مبارک اور ان کے بیٹوں جمالGamal اورعلیٰAlaa پرحکومتی خزانے میں لاکھوں ڈالرز کی خورد برد کرنے اور مظاہرین کے قتل کے احکامات دینے کیالزام ہیں۔ سابق صدر کے خلاف عدالتی کارروائی شروع ہونے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تین ہزار فوجی اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔83سالہ حسنی مبارک بیماری کی وجہ سے ملک کے سیاحتی مقام شرم الشیخ کے ایک اسپتال میں اس سال اپریل سے داخل ہیں۔اور عوام کا مطالبہ ہے کہ سابق صدر بذاتِ خود عدالت میں پیش ہوں۔مصر میں اٹھارہ روز تک جاری رہنے والے احتجاجی مظاہروں میں آٹھ سو پچاس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اور تین عشروں تک اقتدار میں رہنے والے حسنی مبارک کو اقتدار سے محروم ہونا پڑا تھا۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.