تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:13

مقامی سطح پر کپاس کی قیمتوں میں اضافہ

جنگ نیوز -


کراچی…کپاس کی برآمدات، یارن کی قیمتوں میں اضافہ اور بین الاقوامی منڈیوں میں تیزی کے باعث مقامی سطح پر بھی کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔پنجاب میں کپاس کی قیمتوں میں گزشتہ دو دنوں میں 400 روپے فی من اضافہ ہوگیا اور کپاس کی قیمتیں 5 ہزار 900 روپے فی من ہوگئیں ہیں جبکہ سندھ میں کپاس کی قیمتیں 200 روپے فی من اضافے کے بعد 5 ہزار 600 روپے فی من ہوگئیں ہیں۔ گزشتہ 10 دنوں میں کپاس کی قیمتوں میں 1000 روپے فی من کا اضافہ ہوگیا ہے۔کپاس کی بہتر کوالٹی کی پیداوار کے باعث حالیہ دنوں میں پاکستان سے کپاس کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.