3 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:24
افغانستان سے فرار ہو کر15افراد شہدادکوٹ پہنچ گئے
جنگ نیوز -
شہدادکوٹ…افغانستان میں مزدوری کے لئے جانے والے اورجبری مشقت پر مجبور15 پاکستانی رہائی کے بعد آبائی علاقے قمبر شہدادکوٹ پہنچ گئے ہیں۔افغانستان سے فرار ہوکر چمن آنے والے 15 مزدورسندھ میں اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔ضلع قمبر کے علاقے بروہی محلے میں گھروں پر آمد کے موقع پر جذبانی مناظر دیکھنے میں آئے۔گھر والوں کا کہنا تھا کہ قمبر سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد افرادکومزدوری کا جھانسہ دیکر افغانستان میں فروخت کردیاگیاتھا۔ جن میں سے 15افرادفرارہوکر چمن پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔سماجی کارکن انصاربرنی نے چمن جیل میں قید تمام کی ضمانتیں کرائی اور انہیں رہائی دلوائی جس کے بعد یہ افرادگذشتہ روز چمن سے سندھ روانہ ہوئے تھے۔دیگر لاپتہ افرادکے سلسلے میں اب تک کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔