تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:58

رقم کی قلت دور کرنے کیلئے بینکوں کو 85ارب روپے کی فراہمی

جنگ نیوز -


کراچی…مرکزی بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی قلت دیکھتے ہوئے 85 ارب روپے کی رقم بینکوں کو فراہم کردی۔منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق یکم رمضان کو بینکاری کھاتوں میں رکھی رقوم پر نصاب کے حساب سے زکوٰة منہا کی جاتی ہے جبکہ کھاتے دار زکوٰة کی کٹوتی کے ڈر سے رقم اپنے کھاتو ں سے نکال لیتے ہیں ۔ کھاتے داروں کی جانب سے رقوم نکالنے کے باعث بینکاری نظام میں رقم کی قلت دیکھی جس کے بعد مرکزی بینک نے بینکوں کو 85 ارب روپے کی رقم دو روز کے لیے 13.2 فیصد شرح سود پر فراہم کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.