تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:49

نمک: کھانے کا لازمی جز اور صحت کیلئے فائدہ مند بھی

اے آر وائی - کراچی: نمک انسانی صحت اور کھانوں کو لذیذ بنانے کا ایک اہم جزو ہے۔ کھانوں میں ہر قسم کا مصالحہ ڈالا جائے اور نمک نہ ڈالا جائے تو کھانا بدمزہ اور پھیکا رہ جاتا ہے۔ غذا میں نمک شامل کرنا بے حد ضروری ہے یہ بھوک لگاتا ہے اور ہاضمے میں فائدہ کرتا ہے یہ پیٹ کے درد کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ آنتوں کو صاف کرتا ہے۔



نمک پیٹ میں موجود باریک کیڑوں کو بھی ہلاک کرتا ہے۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ جسم میں ہیموگلوبن کو جمنے نہیں دیتا۔ لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی پتا ہونا چاہیئے کہ نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔ اس سے کینسر اور نگاہ کی کمزوری بھی ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.